تلنگانہ اور آندھراپردیش کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے امید ظاہر کی ہے کہ انٹرمیڈیٹ امتحان منعقد کرنے کے سلسلہ میں دونوں ریاستوں کے درمیان اٹھے تنازعہ کو جلد ہی حل کرلیا جائے گا ۔
ریاست آندھراپردیش کی تقسیم اور تلنگانہ کی تشکیل کے بعد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن علحدہ طور پر تشکیل دیتے
ہوئے تلنگانہ نے اپنے طور پر ریاست تلنگانہ کے طلبہ کیلئے انٹرمیڈیٹ امتحان منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ حکومت آندھراپردیش دونوں ریاستوں کی جانب سے مشترکہ طور پر امتحان منعقد کرنے کے حق میں ہے۔ اس سلسلہ میں گورنر نے دونوں ریاستوں کے وزرائے تعلیم کے ساتھ میٹنگ بھی منعقد کی لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا ۔